وزیراعظم میاں شہباز شریف سے سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی ملاقات

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم میاں شہباز شریف سے سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق نے ملاقات کی‘ملاقات میں حکومت اور پی ٹی آئی کے جاری مذاکرات کی صورتحال اور چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر ارکان کی تقررری پر مشاورت کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں پارلیمانی امور سمیت دیگر اہم امور پر مشاورت کی گئی۔ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی ریٹائرمنٹ، اپوزیشن لیڈر کے خط کا معاملہ زیر غورآیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں حکومت پی ٹی آئی مذاکراتی عمل سمیت دیگر امور بھی زیر بحث آئے۔

Comments are closed.