پی ٹی آئی ارکان نے قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اورنعرے بازی جاری رکھی، سپیکر کا وقفہ سوالات دینے سے انکار

اسلام آباد (آن لائن)تحریک انصاف کے ارکان نے قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اورنعرے بازی جاری رکھی، سپیکر نے وقفہ سوالات دینے سے انکار کیا تو کورم کی نشاندہی کر دی، جب اجلاس روکنے کی کوشش ناکام ہوئی اور کورم پورا تو پی ٹی ارکان واک آؤٹ کر گئے۔بدھ کے روزسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن کا احتجاج اور نعرے بازی کا سلسلہ جاری رہا

،سپیکر نے وقفہ سوالات کے دوران پوائنٹ آف آرڈر دینے سے انکار کر دیا جس پر پی ٹی آئی اراکین سراپا احتجاجبن گئے اور ایوان میں ”اوو،اوو“کے نعرے لگاتے رہے اور احتجاجا ایوان سے واک آؤٹ کر گئے، اپوزیشن کی جانب سے کورم کی نشاندہی کے ذریعے ایوان کی کارروائی رکوانے کی بھی کوشش کی گئی تاہم گنتی کرنے پر کورم پورا نکلا اور اس طرح تحریک انصاف کی جانب سے ایوان کی کارروائی رکوانے کی کوشش ناکام ہوگئی

Comments are closed.