این آر او حکومت اور اسٹیبلشمنٹ مانگ رہی ہے جو ایک ہی شخص دے سکتا ہے وہ ہے بانی چیئرمین پی ٹی آئی ‘علی محمدخان

اسلام آباد(آن لائن)رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا ہے کہ اس وقت این آر او حکومت اور اسٹیبلشمنٹ مانگ رہی ہے‘این آر او ایک ہی شخص دے سکتا ہے وہ ہے بانی چیئرمین پی ٹی آئی ‘مذاکرات میں تھوڑا سا مرچ مصالحہ ہونا چاہیے ‘ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا مسئلہ قوم کی بیٹی کا مسئلہ ہے۔پی ٹی آئی اس معاملے میں حکومت پاکستان کا بھرپور ساتھ دے گی۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ ہمارے دور میں بھی اس وقت کے اسیر اراکین قومی و سینٹ کے ممبران کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ تناسب کے حساب سے دیکھیں تو اسد قیصر نے شہباز شریف، خواجہ سعد رفیق اور احسن اقبال سمیت دیگر کے بھی پروڈکشن آڈر جاری کیے۔علی محمد خان نے کہا کہ اسد قیصر نے پریشر میں پروڈکشن آڈر جاری کیے تھے ۔ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی نہیں ہے۔امت مسلمہ کی بیٹی 20 سال سے اغیار کے نرغے میں ہے۔مذاکرات کا رزلٹ نکلنا چاہیے اور دونوں جانب سے احتیاط سے کام لینا چاہیے۔

Comments are closed.