اسلام آباد ( آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجوداڈیالہ جیل میں صحافیوں کوریج کی اجازت نہ دینے بارے درخواست پر ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد آفس کو ہدایت کی ہے کہ وہ عدالتی حکم سے متعلق جیل حکام کو آگاہ کرے ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کے کیس میں واضع حکم ہے آپ صحافیوں کو جیل سماعت میں کوریج سے نہیں روک سکتے ، انھوں نے یہ ریمارکس جمعرات کے روزدیے ہیں۔وکیل محمدعلی نے عدالت کو بتایاکہ صحافی ثاقب بشیر کو داخلے کی اجازت دینے سے متعلق عدالت نے 22 اگست کو حکم دیا ، خاص طور پر صحافی ثاقب بشیر کو اڈیالہ جیل کوریج سے روکا جا رہا ہے ، عدالتی حکم کے باوجود جیل حکام داخلے کی اجازت نہیں دے رہے
، صحافی ثاقب بشیرنے بتایاکہ میں 13 جنوری کو بھی اڈیالہ جیل گیا کیس کی کوریج کی اجازت نہیں دی گئی ، چھ سات صحافیوں کو جانے دیا گیا مجھے اجازت نہیں دی گئی ، جمعہ کو190 ملین پاوٴنڈ کیس کافیصلہ بھی ہے اب کل جیل داخلے کے حوالے سے آرڈر کر دیں ، جیل انتظامیہ کو بتایا کہ ہائیکورٹ کے آرڈر موجود ہیں اسکے باوجود روک دیا گیا،اس پرجسٹس میاں گل حسن نے سرکاری وکیل عبد الرحمن سے مکالمہ میں کہاکہ یہ کورٹ رپورٹر ہیں انکو آپ دیکھ لیں ہم نے واضع حکم جاری کر رکھا ہے ، سرکاری وکیل نے کہاکہ میں ان کو جانتا ہوں میرے دوست بھی ہیں بڑے ایماندار رپورٹر ہیں ، ،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا اسٹیٹ کونسل سے مکالمہ میں کہاکہ صحافی جائیں تو تبھی فئیر ٹرائل کے تقاضے پورے ہونگے ،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ میں آرڈر کر رہا ہوں جیل حکام کو آگاہ کریں اور ان کو داخلے کی اجازت ہے۔
Comments are closed.