مذاکرات کامیاب ہونے چاہئیں لیکن حکومت نے اسے بھی دیوانی مقدمہ بنا دیا ہے، علی محمد خان

اسلام آباد ( آن لائن)پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہاہے کہ مذاکرات کامیاب ہونے چاہئیں لیکن حکومت نے اسے بھی دیوانی مقدمہ بنا دیا ہے، آئینی ترمیم کے لیے تو لوگوں کو اٹھا کر اور ڈرا کر ایک رات میں ترمیم پاس کرا لیتے ہیں؟ ملک و قوم کا مسئلہ ہے تو آپ تاریخ پہ تاریخ دیے جا رہے ہیں، تمام مسائل کے حل کے لیے جادو کی ایک کنجی ہے اور وہ ہے بس عمران خان کی رہائی، جس آدمی کو 500 دنوں سے جیل میں ڈالا ہے وہ کہتا ہے میرا کوئی سیاسی انتقام نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا میں اپنی ذات کی حد تک سب کو معاف کرتا ہوں، اس سے بڑا دل کسی کا ہو گا، اگر یہ کہیں گے تو ہم مطالبات لکھ کے بھی دے دیں گے ، ہمارے مطالبہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے ، 26 نومبر کو جو ہوا اور یہاں قصاب خانہ کھولا گیا اس کی انوسٹیگیشن مطالبات میں شامل ہے ، نو مئی کا جس پہ الزام ہے وہ خود کہہ رہا ہے کہ میرا دامن صاف ہے ، بانی پی ٹی آئی خود کہہ رہے ہیں کہ مجھے انصاف چاہئے ، بانی پی ٹی آئی کہہ رہے کہ ملٹری کورٹ نہیں مجھے سول کورٹ میں پورا جوڈیشل ٹرائل چاہئے۔

Comments are closed.