غزہ جنگ بندی خوش آئند ، معا ہدے پر فوری عملدرآمد کے خواہاں ہیں،پاکستان

بھارتی وزیر دفاع اور آرمی چیف کے الزامات بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں، ترجمان شفقت علی خان
بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات اہمیت کے حامل ، وزیرخارجہ کے دورہ ڈھاکہ کے متعلق دونوں ممالک رابطے میں ہیں ، میڈیا کو بریفنگ
اسلام آ باد ( آن لائن)پاکستان نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوے کہا ہے فوری طور پر معاہدے پر عمل درآمد کا خواہاں ہیں ۔ بھارتی وزیر دفاع اور آرمی چیف کے الزامات بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں ۔ بنگلہ دیش بہترین دوست ملک ہے وزیر خارجہ کے دورہ ڈھا کہ کی تاریخ طے کرنے کے حوالے سے دونوں ممالک رابطے میں ہیں ۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوے کہا وزارتِ تعلیم نے اسلام آباد میں تعلیم کی موضوع پر سیمنار کا انعقاد کیا ۔ جس میں سیکرٹری او آئی سی نے بھی شرکت کی۔ ترجمان نے پاکستان کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوے کہا کو غزہ میں گذشتہ رو ز ہونے والے سیز فائر معاہدے پر فوری اور مکمل عملداری کے خواہاں ہیں ۔

پاکستان چاہتا ہے کہ 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر ایک خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں آئے۔ ترجمان نے برطانیہ تعلقات کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوے کہا دونوں ممالک مستقبل میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے لئے اقدامات کرتے رئیں گے ۔ ترجمان نے بھارتی آرمی چیف اور وزیر دفاع کے الزامات کو سختی سے مسترد کر تے ہوے کہا کہ انکے بیانات بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں ۔بھارتی وزیر دفاع اور چیف آف آرمی اسٹاف نے 13 اور 14 جنوری کو پاکستان سے متعلق ایسے بے بنیاد بیانات دئیے تھے۔ ترجمان نے کہا جموں و کشمیر ایک عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے۔ عرب امارات کے ساتھ برادرانہ اور گہرے تعلقات کا ذکر کر تے ہوے انہوں نے کہا ایسا نہیں ہے کہ پاکستانی عرب امارات نہیں جاسکتے۔ پاکستان عرب امارات جاتے بھی ہیں اور آتے بھی ہیں۔ ترجمان نے کہا ایجنٹس سے متعلق وزیر اعظم نے سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان نے کہا تاجکستان بھی پاکستان کا دیرینہ دوست ملک ہے دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات قائم ہیں ۔ ترجمان نے کہا واخان افغانستان کا حصہ ہے پاکستان ہمسایہ ملک کی سر زمین کے بارے میں کوئی غلط خیالات نہیں رکھتا ۔

بنگلہ دیش کو پاکستان کے لیے اہم ملک قرار دیتے ہوے انہوں نے کہا وزیر خارجہ کے دورہ بنگلہ دیش کے حوالے سے دونوں ممالک مناسب تاریخوں کے بارے میں رابطے میں ہیں۔ ترجمان نے کہا صدر ٹرمپ کے افتتاح تقریب میں ماضی میں سفیر نے پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ امریکی انتظامیہ نے کس کو دعوت دی کس کو نہیں، اس کا جواب نہیں دے سکتا۔ سابق وزیر خارجہ بلاول زرداری کو وزارتِ خارجہ کے زریعے دعوت نا مہ موصول ہوا ہے ۔

Comments are closed.