بھارتی بحریہ کا”ہرمس 900ڈرون” تجرباتی پروازکے دوران تباہ

نئی دہلی (آن لائن)بھارتی بحریہ کا”ہرمس 900ڈرون” تجرباتی پروازکے دوران تباہ، 145کروڑ بھارتی روپے کی مالیت سے تیار کردہ ڈرون بھارتی فوج اور بحریہ کی خفیہ نگرانی وجاسوسی کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے خریدا گیا ، ہرمس 900ڈرون اڈانی ڈیفنس اینڈائیرواسپیس اور اسرائیلی ڈیفنس فرم ایلبٹ سسٹمز کے تعاون سے تیارکیاگیا ۔بھارتی بحریہ میں شامل کئے جانے والا ہرمس900 ڈرون تجرباتی پروازکے دوران گرکرتباہ ہوگئے ، ہرمس 900ڈرون کی تجرباتی پروازگجرات کے پوربندرمیں کی جارہی تھی، یہ ڈرون بھارتی فوج اور بحریہ کی خفیہ نگرانی وجاسوسی کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے خریدا گیا ، ہرمس 900ڈرون اڈانی ڈیفنس اینڈائیرواسپیس اور اسرائیلی ڈیفنس فرم ایلبٹ سسٹمز کے تعاون سے تیارکیاگیا ، ذرائع کے مطابق ہرمس 900ڈرون کی قیمت تقریبا145کروڑ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے، مودی سرکار کا غیر معیاری منصوبوں پر اربوں ڈالر خرچ کرنا مضحکہ خیز عمل بن چکا ہے

، رواں سال بھارتی کوسٹ گارڈکے "دھروہیلی کاپٹرز” حادثات کے بعد گراونڈکر دئیے گئے تھے، ستمبر 2024 میں بھارتی بحریہ کی آبدوز آئی این ایس اریگھاٹ تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی ، جسے بحری بیڑے سے دستبردارکردیاگیا، جولائی 2024میں بھی بھارتی بحریہ کے جنگی جہاز آئی این ایس برہم پترا میں آگ بھڑک اٹھی تھی، 2019میں بھارتی بحریہ کا جنگی ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہوگیاتھا ، مارچ 2018 میں بھی بھارتی بحریہ کا ریموٹ سے چلنے والا ڈرون پرواز کے فورا بعد پور بندر کے علاقے الہاس نگر میں تباہ ہوا، بھارتی بحریہ میں تقریبا14 آبدوزیں ہیں لیکن تکنیکی خرابیوں کے باعث صرف7 آپریشنل ہیں، بھارت جنگی جنون کو پروان چڑھاتے ہوئے جدید ہتھیاروں کے انبار لگارہاہے مگران ہتھیاروں کو سنبھالنے اور استعمال کرنے کی صلاحیت سے عاری ہے ، آئے روز بھارتی افواج میں حادثات بھارتی مسلح افواج کی نااہلی کا منہ بولتاثبوت ہیں۔

Comments are closed.