وزیر اعظم سے لاجسٹکس کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کی ملاقات

اسلام آبا د(آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے  کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فیلپ جوئینگ  کی قیادت میں 6 رکنی وفد نے ملاقات کی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے بین الاقوامی شہرت یافتہ لاجسٹکس کمپنی Menzies Aviation کا پاکستان میں آئی ٹی انفراسٹرکچر اور سہولت ڈیسک قائم کرنے کا خیر مقدم کیا ہے،وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں Menzies Aviation جیسی بین الاقوامی شہرت یافتہ کمپنی کی سروسز کا آغاز ہماری مستحکم معیشت میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے کاروبار کی لامحدود استعداد ہونے کی سند ہے،بین الاقوامی کمپنی Menzies Aviation کی پاکستان میں آمد سے ملک میں نئی ٹیکنالوجی کو فروغ ملے گا،یہ ملکی معیشت خصوصاً آئی ٹی شعبے کے لیے انتہائی اہم سنگ میل ہے، ملکی معیشت کی ترقی آئی ٹی شعبے کی ترقی سے منسلک ہے، حالیہ سرمایہ دوست پالیسیوں کے نتیجے میں ملک کی آئی ٹی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،بتدریج بڑھتی ہوئی آئی ٹی برآمدات انتہائی خوش آئند ہیں۔حالیہ معاشی ترقی اور Menzies Aviation کی پاکستان آمد سے دیگر بین الاقوامی کمپنیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کیا جا سکے گا،مثبت معاشی اعشاریے حالیہ معاشی پالیسی کے ملک میں کاروبار کے ماحول کے لیے سازگار ہونے کی عکاس ہیں، وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں بین الاقوامی کمپنوں کی سرمایہ کاری سے نوجوانوں کے لیے ملازمت کے مواقع بڑھیں گے،حکومت معاشی استحکام کے بعد ملکی ترقی کے لیے مکمل طور پر متحرک ہے۔وزیراعظم نے پاکستان میں Menzies Aviation کے پہلے دفتر کے قیام کا افتتاح کرتے ہوئے تختی کی نقاب کشائی کی۔ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ شریک تھے۔

Comments are closed.