اسلام آباد (آن لا ئن) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے حکومت اور ا پوزیشن کے درمیان مذاکرات میں مثبت پیشرفت کی امید کا اظہار کرتے ہوے کہا ہے ۔ پور ے ملک کی نظریں ان مذاکرات پر ہیں ۔ کسی کو میری چئیرمین شپ پر اعتراض ہے تو بتا دے ۔ مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کے آ غاز پر اظہار خیال کرتے ہوے انہوں نے کہا مجھ سے رابطہ کئے جانے پر مذکراتی کمیٹیوں کے مذاکرات کا آغاز کرایا ہے ۔ اپوزیشن اور حکومت کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کی یہ تیسری نشست ہے ۔
امید ہے مذاکراتی عمل مثبت انداز سے آگے بڑھے گا ۔ انہوں نے کہا مذاکرات کے حوالے سے کچھ غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ تاثر د یا گیا کہ میں اپنا کردار صیح ادا نہیں کر رہا ۔ میں وا ضح الفاظ میں کہتا ہوں کہ کسی کو میری چئیرمین شپ پر اعتراض ہے تو بتا دے ۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک کی نظریں اس وقت مذاکرات پر لگی ہوئی ہیں ۔ اس لئے یہ مذاکرات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ۔
Comments are closed.