ڈیفالٹ کا خطرہ مکمل طور پر ٹل گیا ، عالمی اقتصادی فورم نے بھی پاکستان کی معیشت پر مثبت اشاریئے دیدیئے ، عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عالمی اقتصادی فورم نے بھی پاکستان کی معیشت کے حوالے سے مثبت اشاریئے دیئے ہیں، ملین پاونڈ میگا کرپشن کا سکینڈل ہے، جس کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔ بانی پی ٹی آئی کو اپنے کئے کا خمیازہ بھگتنا ہو گا ،۔ پریس کانفر نس کر تے ہوے انہوں نے کہا کہ عالمی اقتصادی فورم نے پاکستان کی معیشت کے حوالے سے مثبت اشاریئے دیئے ہیں۔ جس کے بعد ڈیفالٹ کا خطرہ مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا 190 ملین پاونڈ میگا کرپشن کا سکینڈل ہے۔ جس کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔ برطانیہ میں نیشنل کرائم ایجنسی نے شہباز شریف کو بے گناہ قرار دیا ، این سی اے نے وہ پیسہ حکومت پاکستان کو کیوں دیا۔ 190 ملین پاونڈ اس لئے دیئے کیونکہ یہ حکومت پاکستان اور پاکستان کے عوام کا پیسہ تھا۔

اگر پیسہ ضبط شدہ نہیں تھا تو نیشنل کرائم ایجنسی نے یہ پیسہ پاکستان کے حوالے کیوں کیا۔ انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی پاکستان کی تاریخ میں واحد لیڈر ہیں جو کہتے ہیں میرا کوئی سورس آف انکم نہیں ہے۔ پوری پی ٹی آئی کو چیلنج ہے کہ عمران نیازی کا سورس آف انکم بتا دیں کیونکہ ذریعہ آمدن نہیں تو لاہور میں پچیس کروڑ روپے کا گھر کیسے بن گیا۔ انہوں نے کہا ایک شخص کو 80 سے 90 ارب روپے کا فائدہ دیا گیا۔ پی ٹی آئی دور حکومت میں کابینہ سے بند لفافے کی منظوری دی گئی۔ کابینہ کے بند لفافے کے بعد جرمانہ سیٹل کر کے بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے اربوں روپے کمائے۔ انہوں نے کہا اپنے دور میں ان لوگوں نے ہمارے خلاف جھوٹے کیسز بنائے۔ ہم اس وقت انھیں کہتے تھے کہ ایسا نہ کریں کیونکہ یہ اقتدار کی کرسی سے وفا نہیں کرتی لیکن انہوں نے ہماری بات نہ سنی ۔ ہمیں خوار کرتے رہے آج خود مکافات عمل کا شکار ہیں

۔ انہوں نے کہا بانی چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اور فرح گوگی کے ہاتھ کرپشن میں رنگے ہوئے ہیں، ہم بھی انصاف کی توقع رکھتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ انہوں نے شہزاد اکبر کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوے کہا کہ چوری کر کے باہر بھاگ جانا اور وہاں سے ہو کر وی لاگ کرنا کوئی بہادری نہیں ہمت ہے تو ملک میں آکر ہماری طرح ہر چیز کا سامنا کریں اور جواب دیں ۔

Comments are closed.