حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات کا تیسرا دور ا ختتام پذیر ، پی ٹی آئی چار ٹر آف ڈیمانڈ کا جواب سات دن میں دینے فیصلہ
مذاکرات خوشگوار ماحول میں ہوئے ، اپوزیشن کا بانی پی ٹی آئی سے ایک اور ملاقات کرانے کا مطالبہ منظور کیا گیا ہے ، ایاز صادق
دونوں اطراف نے راستہ تلاش کرنے کی کوشش کی، عرفان صدیقی نے اعلامیہ پڑھ کر سنایا
اسلام آباد (آن لائن) حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور ختم ہو گیا جس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے ۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے مشترکہ اعلامیہ پڑھ کر سنایا اور بتایا کہ اپوز یشن کی مذاکراتی کمیٹی کی طرف سے پیش کردہ چار ٹر آف ڈیمانڈ کا جواب حکومت سات دن کے اندر دے گی جبکہ سپیکر ایاز صادق کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے اور فریقین آگے بڑھ رہے ہیں ۔ مذاکراتی کمیٹیوں نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا بھی خیر مقدم کیا ۔ حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کے تیسر ے دور کے اختتام کے بعد سپیکر ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ حکومت و اپوزیشن کے درمیان تیسری بیٹھک خوشگوار ماحول میں ہوئی ہے ۔
بیٹھک کے دوران غزہ میں ہونے والے سیز فائر کو کمیٹی ممبران نے سراہا ہے ، نائب وزیراعظم نے بریفنگ دی ہے۔ انہوں نے کہا مذاکراتی عمل میں بہتر سے بہتر راستہ ڈھونڈنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے ڈیمانڈ کی ہے بانی پی ٹی آئی سے ایک اور ملاقات کرائی جائے۔ اس مطالبے کو حکومت نے تسلیم کرلیا ہے ۔ انہوں نے کہا میں نے خود و اپوزیشن سے مطالبہ کیا تھا کہ چارٹر آف اکانومی اور دہشت گردی کی خلاف متحد ہونا چاہیے ۔ یہ پورے پاکستان کی عوام کا مسئلہ ہے اس پر کمیٹیاں بھی تشکیل دی جائیں ۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے مشترکہ اعلامیہ پڑھ کے سناتے ہوے کہا کہ طے پایا ہے کہ حکومت 7 ورکنگ دنوں میں اپوزیشن کو تحریری جواب پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا مذاکرات کے دوران اپوزیشن لیڈر نے اپنی ڈیمانڈز پڑھ کر سنائیں، مطالبات پر تفصیل سے بات چیت ہوئی۔ دونوں اطراف نے راستہ تلاش کرنے کی کوشش کی گئی۔ پی ٹی آئی نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مطالبہ کیا ہے،
حکومتی کمیٹی نے عمران خان سے ملاقات کروانے کی کوشش کی یقین دہانی کرائی ہے۔ حکومتی کمیٹی اپوزیشن کے مذاکرات پر تحریری موٴقف 7 روز میں پیش کرے گی۔ مذاکرات ٹھیک سمت میں بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف کے تحریری مطالبات 3 صفحات پر مشتمل اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے لیٹر ہیڈ پر درج کیے گئے ہیں۔ جن میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف وفاقی حکومت سے 2 کمیشن آف انکوائریز تشکیل دینے کا مطالبہ کرتی ہے۔ پہلا کمیشن 9 مئی واقعات اور بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کی قانونی حیثیت کی تحقیقات کرے، دوسرا کمیشن 24 سے 27 نومبر تک کے واقعات کی تحقیقات کرے۔ انہوں نے کہا کہ طے پایا کہ آئندہ مذاکراتی نشست کی تاریخ سپیکر ایاز صادق دیں گے ۔
Comments are closed.