بیگم کے بیوٹی پارلر میں بجلی چوری پکڑنے پر گلوکار جواد احمد برہم

لاہور(آن لائن) لاہور میں لسیکو کے ملازمین نے گلوکار جواد احمد کی بیگم کے بیوٹی پارلر میں بجلی کی چوری پکڑ لی۔لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسیکو کے ملازمین کا کہنا ہے کہ صارف کے میٹر کا فیز ڈیڈ کیا ہوا تھا۔جب لیسکو کے عملے نے چیکنگ کے دوران پارلر کا دورہ کیا تو سنگر جواد احمد وہاں پہنچ گئے۔

لیسکو حکام کے مطابق، جواد احمد نے ملازمین سے زبردستی میٹر چھین لیا اور میٹر ریڈر اصغر اور شاہد پر حملہ کر کے انہیں زرد کوب کیا۔لیسیکو کے مطابق اسٹاف نے میٹر ٹمفڈ کی رپورٹس اعلی حکام کو بھجوا دی ہیں۔ایکسین جوہر ٹاو?ن احمد فراز موقع پر پہنچ گئے لیکن اس دوران جواد احمد اور ان کی بیوی میٹر لے کر فرار ہو گئے۔لسیکو نے نواب ٹاو?ن تھانے میں ملازمین پر تشدد اور بجلی چوری کے خلاف مقدمہ کی درخواست دی ہے۔لیسکو حکام نے بتایا کہ جواد احمد نے خود میٹر غائب کر دیا ہے، اور اس وقت بجلی بند ہے۔ قانونی کاروائی کے بعد ہی بجلی بحال کی جائے گی۔

Comments are closed.