نئی دہلی (آن لائن)بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کو گذشتہ رات ایک نامعلوم شخص نے ان کے گھر گھس کر چاقو سے حملہ کر کے زخمی کر دیا جس کے بعد انھیں لیلاوتی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے اب بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کرینہ کپور کا بیان بھی سامنے ا?یا ہے جس میں ان کی ٹیم نے کہا ہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر میں گزشتہ رات ڈکیتی کی واردات کی کوشش کی گئی اس دوران سیف علی خان کو شدید چوٹیں ا?ئی ہیں اور وہ اسپتال میں زِیر علاج ہیں۔
کرینہ کپور کی ٹیم کی جانب سے مداحوں سے درخواست کی گئی کہ وہ صبر سے کام لیں اور اس معاملے پر مزید قیاس ا?رائیاں نہ کریں کیونکہ پولیس اپنی تحقیقات کر رہی ہے۔اداکار سیف علی خان کی ٹیم نے بھی اس معاملے پر باقاعدہ ایک بیان جاری کیا ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ سیف علی خان کے گھر پر چوری کی واردات کی کوشش کی گئی۔ اس وقت وہ اسپتال میں ہیں اور ان کی سرجری ہو رہی ہے جبکہ پولیس اس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔
Comments are closed.