قومی اسمبلی اجلاس مسلسل احتجاج کی نذر ،اپوزیشن نے ایجنڈے اور وقفہ سوالات کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان میں اڑا دیں

اپوزیشن کی طرف سے کورم کی نشاندھی‘۔ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفی شاہ کواجلاس کچھ دیر کیلئے وقفہ کرنا پڑا
ان کے ورکرز ان کو گالیاں دے رہے ہیں سڑکوں پر یہ ورکروں کو چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں‘ ٓآغا رفیع اللہ
یہ بھلے اوووووو کرتے رہیں کیونکہ یہ 9 مئی اور 26 نومبر کو اووووو نہیں کر سکے‘ عطا اللہ تارڑ
اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی کا اجلاس مسلسل اپوزیشن کے احتجاج کی نذر ،اپوزیشن نے ایجنڈے اور وقفہ سوالات کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان میں اڑا دیں،اپوزیشن کی طرف سے کورم کی نشاندھی کر دی ۔ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفی شاہ کواجلاس کی کارروائی میں کچھ دیر کیلئے وقفہ کرنا پڑا۔قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سید میر غلام مصطفی شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ وزیر اطلاعات کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے احتجاج شروع کردیا‘اپوزیشن کی جانب سے اووو اووو کی آوازیں لگاناشروع کر دیں، اپوزیشن نے نعرے بھی لگائے اورڈیسک بھی بجائے جاتے رہے‘ لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی نہیں چلے گی، اپوزیشن کے طرف سے نعرے لگائے گئے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بھی نعرے لگائے گئے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما آغا رفیع اللہ نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صرف ویڈیو بنانی ہوتی ہے ان کے ورکرز ان کو گالیاں دے رہے ہیں سڑکوں پر یہ ورکروں کو چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں‘ اپوزیشن ارکان کی جانب سے کاغذ پھاڑ کر پھینکے گئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ یہ بھلے اوووووو کرتے رہیں کیونکہ یہ 9 مئی اور 26 نومبر کو اووووو نہیں کر سکے ۔انہوں نے 190 ملین پاوٴنڈ کا غبن کیا190 ملین پانڈ کی کرپشن میں ان کے ہاتھ رنگے ہوئے ہیں میرا سوال یہ ہے کہ کیا وہ پیسہ پاکستان کو ملا80 ارب غبن کیا گیاانکے لیڈر انکی اہلیہ اور فرح گوگی نے 190 ملین پاوٴنڈ کی کرپشن کی ہے اس غبن کے ذریعے انہوں نے اپنی جیبیں بھری ہیں جو پیسہ جیبوں میں ڈالا وہ پاکستان نہیں آیا80 ارب انہوں نے ایک اور جرمانے کے طور پر سپریم کورٹ میں جمع کرائے۔ حنیف عباسی نے کہا کہ آپ کو بددعا ہے آپ لگے رہیں گے اسی طرح، آغا رفیع اللہ نے کہا کہ ان کو کہیں تھوڑی شرم کریں تھوڑی حیا کریں،یہ شور شرابہ کر کے ٹوپی ڈرامہ کر رہے ہیں،یہ لیڈر آف اپوزیشن حکومت کے ساتھ ملا ہوا ہے

،اسی دوران پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اقبال آفریدی نے کورم کی نشاندہی کردی اپوزیشن ارکان نے ایوان سے واک آٹ بھی کر دیا‘ جے یو آئی ارکان ایوان میں موجود رہے ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفی شاہ کے کہنے پرگنتی کرانے پر کورم پورا نہ نکلا اجلاس کی کاروائی میں پندرہ منٹ کا وقفہ کر دیا گیا۔

Comments are closed.