خوارج کے خلاف بڑے پیمانے پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے گئے،دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں ،آئی ایس پی آر
دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا،صدر ،وزیر اعظم ،وزیر داخلہ کاسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
راولپنڈی ،اسلام آباد(آن لائن)ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں بڑھتے دہشت گردی کے واقعات پر سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 22 خوارج مارے گئے، صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں گذشتہ کچھ عرصے کے دوران سیکورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کے متعدد واقعات رونما ہوئے، جن کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں، اس صورتحال پر سیکورٹی فورسز نے علاقے میں خوارج کے خلاف بڑے پیمانے پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے ہیں، 14 دسمبر 2024 سے جاری مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران بائیس خوارج مارے جا چکے ہیں جبکہ اٹھارہ خوارج زخمی ہوئے ہیں، ترجمان کے مطابق علاقے میں امن کی بحالی اور خوارج کے خاتمے تک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رہیں گے، کیونکہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تیراہ ، ضلع خیبر میں 14 دسمبر 2024 سے اب تک فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جینس بیسڈ آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا کہ پوری ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے
،ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔ادھروفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے،محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے ایک بارپھر بروقت آپریشن کرکے 22 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا، 22 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے سکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے،قوم کو بلاشبہ سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات پر فخر ہے،خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کی تحسین کرتے ہیں،پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں کے قیام امن کیلئے اقدامات لائق ستائش ہیں۔قوم کی حمایت سے خوارجی دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کیا جا رہا ہے۔
ادھرصدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں آپریشنز میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 22 خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین کیا ہے اور انٹیلیجنس پر مبنی کاروائیوں کے دوران فتن? الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا، صدر نیضلع خیبر میں تخریب کاری کی کارروائیوں کے جواب میں خوارج کے خلاف فورسز کی کامیاب کاروائیوں کی تعریف اور کہا کہ مختلف کاروائیوں میں 22 دہشت گرد ہلاک، 18 زخمی کرنا سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے، دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کامیاب کاروائیاں کرنا خوش آئند ہے، دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔
Comments are closed.