سیکیورٹی فورسز کا وادی تیراہ میں خوارج کے خلاف اینٹلی جنس بیسڈ اپریشن،پانچ خوارج جہنم واصل

راولپنڈی (آن لائن)سیکیورٹی فورسز کا وادی تیراہ میں خوارج کے خلاف اینٹلی جنس بیسڈ اپریشن،پانچ خوارج جہنم واصل ،گولیاں اور ہتھیار برآمد ۔ترجمان آئی ایس پی آر ک ے مطابق سیکیورٹی فورسز نے وادی تیرہ میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کیا جہاں فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس میں پانچ خوراج جہنم واصل جبکہ ایک کو گرفتارکرلیاگیا ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں خوارج سرغنہ عابداللہ عرف تراب شامل ہیں اور یہ سیکیورٹی فورسز اور بیگناہ شہرویوں پر حملے میں ملوث تھے۔ہلاک خوارج سے گولیاں اور ہتھیار برآمد کرلئے گئے ہیں علاقے میں دیگر خوارج کی تلاش کے لئے سینٹائزڈ آپریشن جاری ہے ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عزم ہیں ہیں

Comments are closed.