سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس

اسلام آباد ( آن لائن )سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں مختلف ہائی کورٹس میں ججز کی تعیناتی سے متعلق سفارشات کا جائزہ لیاگیا ۔اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس کی زیر صدارت دو الگ الگ اجلاس ہوئے جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے اعظم خان اور انعام امین منہاس کی بطور ایڈیشنل جج منظوری دی گئی جبکہ بلوچستان ہائیکورٹ کیلئے محمد آصف،نجم الدین مینگل اور محمد ایوب ایڈیشنل جج نامزد کردیاگیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ جو امیدوار مطلوبہ اکثریت کا ووٹ نہیں لے سکے مستقبل میں آسامیوں پر انہیں دوبارہ زیر غور لایا جائے گا۔ اجلاس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے ججز کی منظوری متفقہ طور ر دی گئی۔ا علامیہ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے ججز کی منظوری کثرت رائے سے دی گئی۔

Comments are closed.