قومی اسمبلی کا اجلاس ایک بار پھر کورم کی نذر ہوگیا

اسلام آباد(آن لائن ) قومی اسمبلی کا اجلاس ایک بار پھر کورم کی نذر ہو گیا پی ٹی آئی کے اراکین کا احتجاج بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے نعرے،پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اقبال آفریدی نے کورم کی نشاندھی کر دی سپیکر نے اجلاس پیر شام پانچ بجے تک ملتوی کر دیا قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں پی ٹی آئی ارکان ایک بار پھر پوسٹر ایوان میں لے آئیپوسٹرز پر گولی کیوں چلائی اور خان کو رہا کرو کے الفاظ درج تھے شاہد خٹک نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کی اجازت کا مطالبہ کیا بات کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی ارکان نے احتجاج شروع کر دیا پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے نعرے لگائے گئے اور ڈیسک بھی بجائے جارہے ہیں پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اقبال آفریدی نے کورم کی نشاندھی کر دی سپیکر قومی اسمبلی نے کورم کی نشاندہی کے ساتھ ہی ایوان کی کارروائی ملتوی کر دی اور اجلاس پیر 20 جنوری شام 5 بجے تک ملتوی کر دیا گیا

Comments are closed.