بانی پی ٹی آئی کو سزا مکافات عمل ہے ، عدالتی فیصلے میں سب کچھ واضح ہو گیا ، خواجہ آصف

سیالکوٹ (آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کے عوام پر ظلم کیا ، شوکت خانم کے پیسے کھائے ، قادر ٹرسٹ کے پیسے کھائے اور اب ایک سو ملین پاونڈ میں سب کچھ واضح ہو گیا ۔ فیصلے کا مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اس ملک و قوم پر ظلم کیا ، ترقی کرتے ہوے ملک کو پیچھے کی طرف دھکیل دیا ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے شوکت خانم کے پیسے کھائے اور اب القادر ٹر سٹ کے پیسے کھائے ، اور اب ایک سو نوے ملین پاونڈ کیس پر سب کچھ و اضع ہو گیا ۔ انہوں نے کہا کہ کیس کا فیصلہ انکے لئے شرم وحیا کا مقام ہے عوام کا پیسہ انہوں نے ملک ریاض کے اکاونٹ میں کیوں منتقل کیا اس کا جواب دیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اکاوٴنٹ آج ڈیفالٹ میں ہے۔

القادر یونیورسٹی کے نام پر پیسے کھائے گئے ہیں جبکہ اس یونیورسٹی کا وجود تو ہے ہی نہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ ساڑھے 400 کنال زمین ہے جس کے ٹرسٹی عمران خان اور انکی اہلیہ ہیں، چار سال ہوگئے اور صرف 400 بچہ پڑھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر شوکت خانم کے پیسے کھانے کا بھی الزام ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹے الزام لگا کر نواز شریف کو سزا سنائی گئی، این سی اے نے تحقیقات کرکے حسن نواز کو کلین چٹ دی تھی۔ نواز شریف کی بیٹی آج لوگوں کے بچو ں کو گالم گلوچ پر ا کسانے کے بجائے انکے ہاتھوں میں لیپ ٹاپس تھما رہی ہے ۔ شہباز شریف نے کھائی کے دہانے پر کھڑی ملکی معیشت کی گاڑی کو سڑک پر دوبارہ لایا۔ اور بانی پی تی آئی مکافات عمل بھگت رہا ہے ۔ مذاکرات کے حوالے سے سوال پر وزیر دفاع نے کہا کہ فیصلے سے مذاکرات متاثر نہیں ہونے چاہییں کیونکہ پی ٹی ا?ئی خود بھی کہہ چکی ہے مذاکرات جاری رہیں گے چاہے فیصلہ کچھ بھی ہو۔

Comments are closed.