پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے صوبے میں سب سے بڑی میڈیا یو نیورسٹی بنانے کا خواہاں ہوں ، بلاول بھٹو

کراچی (آن لائن) چئیر مین پیپلز پار ٹی بلاول بھٹو نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے صوبے میں سب سے بڑی میڈیا یو نیورسٹی بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوے کہا ہے کہ میڈیا کا معاشرے کی تعمیر و ترقی میں کردار اہم ہے ، میڈیا سے تعلق رکھنے والوں کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق تعلیم و تربیت کی فراہمی ضروری ہے ۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا ہمیشہ متحد ہو کر قومیں بنتی ہیں جو ملک اپنی ثقافت کو بھول جاتے ہیں وہ کئی گم ہو جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا پاکستان کی تاریخ سب کے سامنے ہے ۔ ہماری ثقافت بہت پرانی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں ہماری ایک پہچان ہے ۔ انہوں نے کہا اگر ہم آج بھی تاریخ اور ثقافت کو ساتھ رکھ کر متحد ہو کر چلیں گے تو ترقی کریں گے ۔

لیکن اگر آپس میں ہی لڑ پڑ یں گے تو دور جدید میں بہت پیچھے رہ جا ئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پی پی سمجھتی ہے کوئی ایک آدمی یا سوچ قو م نہیں بناتی بلکہ اس کے لئے ہمیں متحد ہو کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدان ملک کو متحد رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا معاشرے کی تعمیر و ترقی میں میڈیا کا کردار بھی اہم ہے ۔ میڈیا کے لوگوں کو دور جدید کی ٹیکنا لوجی کی تعلیم دینے کے لئے یونیورسٹی کا قیام ہونا چاہئیے ۔ وزیر اعلی سندھ سے اپیل کروں گا کہ پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ سے میڈیا یو نیورسٹی قائم کریں جو جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہو اور میڈیا کے لوگوں کے لئے عصر حاضر کے مطابق میڈیا سے متعلق تعلیم وتربیت فراہم کرے ۔

Comments are closed.