اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے کرنٹ اکاوٴنٹ خسارہ مسلسل تیسرے ماہ سرپلس رہنے کا خیر مقدم کیا ہے،وزیر اعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اکتوبر، نومبر اور دسمبر 2024 میں کرنٹ اکاوٴنٹ خسارہ مسلسل سرپلس میں رہنے معاشی پالیسیوں کی درست سمت ہونے کی سند ہے، رواں مالی سال کے پہلے چھے ماہ میں 1.2 ارب ڈالر سرپلس تھا، رواں مالی سال میں سرپلس کو مزید بڑھانے کے لیے متحرک ہیں، مثبت معاشی اعشاریے کاروباری برادری کے حکومت اور اس کی معاشی پالیسیوں میں بڑھتے ہوئے اعتماد کے عکاس ہیں، اڑان جیسے پروگرام سے ملکی معیشت کو مزید تقویت ملے گی۔
Comments are closed.