دفتر خارجہ کی مراکش کے قریب کشتی حادثے میں 21 پاکستانیوں کے زندہ بچ جانے کی تصدیق

اسلام آباد(آن لائن) دفتر خارجہ نے مراکش کے قریب کشتی حادثے میں 21 پاکستانیوں کے زندہ بچ جانے کی تصدیق کر دی ہلے اوررباط میں پاکستانی سفارت خانے کو فوری طور پر شہریوں کی مدد کے لیے متحرک کر دیا گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں بتایا کہ پاکستانی سفارت خانے نے خوراک، پانی، ادویات اور ملبوسات کا فوری بندوبست کیا ۔مراکش کی بندرگاہ دخلہ کے مقامی حکام پاکستانی شہریوں کو پناہ اور طبی امداد فراہم کر رہے ہیں۔ مراکش میں پاکستانی سفارت خانے کی قونصلر ٹیم دخلہ میں موجود ہے

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے سفارت خانے کی قونصلر ٹیم ریلیف آپریشن کی نگرانی کر رہی ہے۔ حکومت پاکستان متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر پاکستانی شہریوں کو امداد فراہم کر رہی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حکومت پاکستان متعلقہ حکام کے ساتھ پاکستانی شہریوں کی واپسی کا طریقہ کار بھی طے کر رہی ہے۔ پاکستان بیرون ملک اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور صورتحال کی نگرانی جاری رکھی جائے گی ۔

Comments are closed.