اسلام آباد(آن لائن)حکومت اپوزیشن مذاکرات کے معاملے پر تحریک انصاف کے تحریری مطالبات سے مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کو آگاہ کردیا گیااورن لیگ نے تحریک انصاف کے مطالبات کا جواب دینے پر مشاورت جاری رکھی ہوئی ہے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور کمیٹی رکن رانا ثناء اللہ وزیراعظم شہباز شریف کو ساری صورتحال سے آگاہ کرچکے ہیں۔ادھررانا ثناء اللہ نے تحریک انصاف کے تحریری مطالبات کو حکومت کے خلاف چارج شیٹ قرار دے دیا۔
ذرائع کے مطابق مطالبات تحریری مانگے گئے مگر پی ٹی آئی نے خود ہی ٹی او آرز بھی دے دئیے۔ذرائع ن لیگ کے مطابق ٹی او آرز اس وقت دئیے جائیں گے جب حکومت جوڈیشل کمیشن پر رضا مند ہو۔ابھی تک حکومت جوڈیشل کمیشن پر راضی نہیں ہے۔ذرائع ن لیگ کے مطابق ٹی او آرز دینا کمیٹی کا کام ہوگا نہ کہ تحریک انصاف کا۔اتحادی جماعتوں کے اراکین سے بھی تحریک انصاف کے مطالبات پر رائے مانگی گئی ہے ۔حکومت ان مطالبات پر اپنے تحریری جواب سے رواں ہفتے سپیکر کو آگاہ کرے گی۔کمیٹی کے تیسرے اجلاس میں حکومت نے جواب کیلئے سات ورکنگ دن مانگے تھے ۔سپیکر جواب ملنے پر کمیٹی کا چوتھا اجلا س بلائیں گے۔
Comments are closed.