کراچی (آن لائن)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے نفرت کی سیاست کا خاتمہ کرکے معاشرے میں محبت کی فضا قائم کرنی ہے۔ بلاول بھٹوسے رکنِ قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل کی ملاقات ہوئی۔عبدالقادر پٹیل نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کو حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔رکنِ قومی اسمبلی نے بلاول بھٹو زرداری کو حب کنال منصوبے سمیت دیگر مستقبل کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا،چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے عبدالقادر پٹیل کو حلقے میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایات دیں اور کہا کہ ہم نے نفرت کی سیاست کا خاتمہ کرکے معاشرے میں محبت کی فضا قائم کرنی ہے۔
Comments are closed.