خوارج کی ضلع ژوب کے علاقے سمبازا میں پاک افغان بارڈر سے در اندازی کوشش نا کام بنادی گئی ،5خوارج جہنم واصل
امید ہے کہ افغان عبوری حکومت بارڈر منجمنٹ بارے اپنی ذمہ داریا ں پوری کرے گی‘آئی ایس پی آر
صدر مملکت اور وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو ضلع ژوب میں پاک افغان بارڈر پر دراندازی ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش
راولپنڈی‘لاہور (آن لائن)خوارج کی ضلع ژوب کے علاقے سمبازا میں پاک افغان بارڈر سے در آندازی کوشش نا کام بنادی گئی ، سکیورٹی فورسز نے 5خوارج جہنم واصل کر دیئے۔فوجی ترجمان نے امید ظاہر کی ہے کہ افغان عبوری حکومت بارڈر منجمنٹ بارے اپنی ذمہ داریا ں پوری کرے گی ۔صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سیکیورٹی فورسز کو ضلع ژوب میں پاک افغان بارڈر پر دراندازی ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔آئی ایس پی آر کی طرف جانے والے بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی موثر کارووائی میں 5 خوارج مارے گئے ۔پاکستان بار بار عبوری افغان حکومت سے موثر بارڈر منیجمنٹ کا کہتا آرہا ہے ۔توقع ہے کہ افغان عبوری حکومت بارڈر منجمنٹ بارے اپنی ذمہ داریا ں پوری کرے گی ۔
توقع ہے افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے ۔سیکیورٹی فورسز سرحدوں کو محفوظ بنانے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔ادھرصدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سیکیورٹی فورسز کو ضلع ژوب میں پاک افغان بارڈر پر دراندازی ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔صدر مملکت نے فتنة الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف بروقت کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا۔صدر مملکت نے کاروائی کے دوران 5 خوارج جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی بہادر سیکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اوردہشت گردی کے مکمل خاتمے، ملکی سرحدوں کی حفاظت کے عزم کا اعادہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان بین الاقوامی سرحد پر موثر بارڈر مینجمنٹ کے نظام کے قیام کے لیے بارہا عبوری افغان حکومت سے تقاضا کر چکا ہے ۔توقع ہے عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں ادا کرے گی،پاکستان توقع رکھتا ہے کہ عبوری افغان حکومت خوارج کی پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے اپنی سرزمین کا استعمال روکے گی
، آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں،پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ یقینی بنائیں گی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع ژوب میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی۔ دہشت گرد سرحد پار سے پاکستان داخل ہوئے تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج سرحدوں کی حفاظت کے لئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں‘دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے‘ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔
Comments are closed.