190 ملین پاوٴنڈ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ ہے، عطاء تارڑ

لاہور(آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطائاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ190 ملین پاوٴنڈ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ ہے، پوری دنیا بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا اصل چہرہ دیکھ چکی ہے۔یہاں اپنے حلقے میں ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہا کہ 190 ملین پاوٴنڈ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ ہے، بند لفافے کی منظوری کے ذریعے اربوں روپے کی کرپشن کی گئی،مجرم کو سزا ہونے پر چوری چھپانے کے لئے اسلامی ٹچ دیا گیا، کرپشن کا حساب دینے کی بجائے مذہب کارڈ استعمال کیا جا رہا ہے

،عدالتی فیصلے نے بانی پی ٹی آئی کے کرپٹ ہونے پر مہر لگا دی ہے، غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے، وزیر اطلاعات نے کہا کہ معاشی ترقی اور عوام کو ریلیف ہماری اہم ترجیح ہے، عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کے لئے کوشاں ہیں، معاشی محاذ پر مثبت خبریں آ رہی ہیں، عالمی سطح پر پاکستان کی معیشت کی تعریف کی جا رہی ہے، پوری دنیا بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا اصل چہرہ دیکھ چکی ہے، پی ٹی آئی والے جو مرضی کرلیں ان کے پاس 190 ملین پاوٴنڈ کرپشن کا جواب نہیں، حلقے میں گیس کا مسئلہ حل کریں گے، شاندار استقبال پر تمام ورکرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، حلقے کے عوام سے کہا تھا کہ دل کا رشتہ بنے گا، اس حلقے کو ماڈل حلقہ بنا کر رہیں گے۔

Comments are closed.