ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کوگارڈآف آنربھی پیش کیاگیا،آئی ایس پی آر
راولپنڈی (آن لائن )چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ایرانی چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد باقری کی ملاقات کی ہے۔ آرمی چیف اور ایرانی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور ایران کے چیف آف جنرل سٹاف کا باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔
آرمی چیف اور ایرانی چیف آف جنرل سٹاف نے دو طرفہ دفاعی تعاون کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ میجرجنرل محمد بغیری کی جی ایچ کیوآمدپریادگارشہداپرحاضری ،پھول رکھے،ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کوگارڈآف آنربھی پیش کیاگیا۔
Comments are closed.