اسلام آباد(آن لائن)سینئر صحافی ،تجزیہ نگار و ایڈیٹر انچیف روزنامہ جناح اور آن لائن نیوز نیٹ ورک کے ایڈیٹر محسن جمیل بیگ نے پیرکے روز پارلیمنٹ ہاؤس سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی اور ان کی ہمیشرہ کی وفات پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی ۔
محسن جمیل بیگ نے سپیکر سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دعا کی اللہ تعالی سے مرحومہ کے درجات بلند کرے ۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ ، سید خورشید شاہ ، سید نوید قمر ،آغا رفیع اللہ اور دیگر اراکین اسمبلی بھی موجود تھے ۔
Comments are closed.