وقت آچکا ہے تمام جمہوریت پسند قوتیں ایک پلیٹ فارم پر آئیں،مصطفیٰ نواز کھوکھر
پوری پاکستانی قوم اپنے حقوق کے لیے اٹھ کھڑی ہو، آئین پاکستان پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے، اسد قیصر
آنے والے دنوں میں تمام اپوزیشن جماعتوں کا کٹھ ہو گا،ہمارا مقصد ایک ہی ہے کہ ملک کو در پیش مسائل اور عوام کو آسانی فراہم ہو
مصطفی نوازکھوکھر کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب
اسلام آباد(آن لائن)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما سینئر سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھرنے کہا ہے کہ وقت آچکا ہے تمام جمہوریت پسند قوتیں ایک پلیٹ فارم پر آئیں،آج پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما میرے پاس آئے،ملک کے مسائل پر آج کھل کر گفتگو ہوئی،اس بات پر اتفاق ہوا کہ ملک کی بہتری کا ایجنڈا ہو۔پی ٹی آئی رہنما سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے حقوق کے لیے اٹھ کھڑی ہو، آئین پاکستان پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے،26 ویں آئینی ترمیم نے رہی سہی کسر پوری کردی ہے،ہم سیاسی لوگوں کے علاوہ عام عوام کو بھی کانفرنس میں بلائیں گے۔اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے کہا کہ آنے والے دنوں میں تمام اپوزیشن جماعتوں کا کٹھ ہو گا،ہمارا مقصد ایک ہی ہے کہ ملک کو در پیش مسائل اور عوام کو آسانی فراہم ہو۔مصطفی نوازکھوکھر کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب میں مصطفی نوازکھوکھر نے کہاکہ آج پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما میرے پاس آئے،ملک کے مسائل پر آج کھل کر گفتگو ہوئی،اس وقت پاکستان میں شدید بحران ہے جو عوام بھگت رہے ہیں،سیاسی بحران کی قیمت عوام کو ادا کرنا پڑ رہا ہے،ملک کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بھی تعلقات ٹھیک نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس مشکل بحران میں موجودہ حکومت نے مزید مشکلات میں اصافہ کیا،
اس بات پر اتفاق ہوا کہ ملک کی بہتری کا ایجنڈا ہو،اگلے چند دنوں میں ایجنڈہ طے کرنے کے حوالے سے میٹنگ ہوگی،آئندہ کچھ دنوں میں ایجنڈہ طے کرکے جستجو کا آغاز کریں گے،وقت آچکا ہے تمام جمہوریت پسند قوتیں ایک پلیٹ فارم پر آئیں۔پی ٹی آئی رہنما سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے حقوق کے لیے اٹھ کھڑی ہو، آئین پاکستان پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے،26 ویں آئینی ترمیم نے رہی سہی کسر پوری کردی ہے،ان کو شہریوں کے بنیادی حقوق سلب کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آرہی،مصطفیٰ نواز کھوکھر نے آئین کی بحالی کے لیے ساتھ دینے کا وعدہ کیا ہے،ہم سیاسی لوگوں کے علاوہ عام عوام کو بھی کانفرنس میں بلائیں گے،اب یہ ملک کسی کی ذاتی انا پر نہیں چلے گا،بلوچستان اور خیبرپختونخوا جنگوں سے تنگ آ چکے ہیں،ہمارے صوبے کی حکومت کو ناکام کرنے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے،بانی پی ٹی آئی اس وقت جیل میں بڑے مقصد کے لیے بند ہے۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ ہم سب کا ایک ہی ایجنڈاہے
،وہ ایجنڈا ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی ہے،ہم چاہتے ہیں ملک میں قانون کا بول بالا ہو،پچھلے دنوں ہم شاہد خاقان عباسی کے پاس بھی گئے اور دعوت دی،آنے والے دنوں میں تمام اپوزیشن جماعتوں کا کٹھ ہو گا،ہمارا مقصد ایک ہی ہے کہ ملک کو در پیش مسائل اور عوام کو آسانی فراہم ہو،عمرایوب نے کہا کہ آج بھی قومی اسمبلی میں لمبے عرصے بعد شہباز شریف آئے،اس میں جرات نہیں تھی کہ وہ کوئی بات کر سکے،ہم چاہتے ہیں ملک میں آزادانہ الیکشن کمیشن کے زریعے الیکشن ہوں،چودہ سو ارب کا اس سال ترقیاتی بجٹ پیش ہوا،اس بجٹ میں سیصرف نو فیصد بجٹ استعمال ہوا،باقی بجٹ استعمال ہی نہیں ہوا،بیس لاکھ نوجوانوں گزشتہ سال ملک کو چھوڑا ہے،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو جس کیس میں سزا ہوئی،جوڈیشل کی تاریخ میں یہ کالا باب ہے۔
Comments are closed.