مذاکرات کا چوتھا دور ضرورہوگا،پی ٹی آئی ارکان بھی ضرور آئیں گے،عرفان صدیقی

ان کے مسودے کو ہم نے غور سے پڑھا ہے ‘سات روز کے اندرہی جواب دیں گے،آن لائن سے خصوصی گفتگو

اسلام آباد(آن لائن)حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے مطالبات کا تفصیلی جائزہ لیا ہے ،سات روز کے اندر ہی جواب دیں گے ۔ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔بعد ازاں سینیٹر عرفان صدیقی نے ”آن لائن“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں اپوزیشن کے چارٹرآف ڈیمانڈ پر سیر حاصل بحث ہوئی ہے، تحریک انصاف کے مطالبات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے،7 ورکنگ دنوں میں جواب دیں گے،چوتھا اجلاس طے ہو گیا تھا،ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، ابھی ان کے مسودے کو پڑھا ہے کوئی رائے قائم نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کے خیالات یکساں ہیں ،ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جب مذاکرات عمل مکمل ہو جائیگا تو سب کو پتہ چل جائے گا

،آج میٹنگ ہوئی ہے کل بھی جاری رہے گی ،شاید پرسوں میں اجلاس جاری رہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں مثبت بات چیت ہوئی ہے اور ہم سات دنوں کے اندراپوزیشن کو جواب دیں گے ،ایک اور سوال کے جواب ان کا کہنا تھا کہ چوتھا راؤنڈ ضرور ہوگا ،پی ٹی آئی کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ اب کوئی راؤنڈ نہیں ہوگا یہ انہی کومعلوم ہوگا، میرے نزدیک چوتھا دور ہوگا تو ان کے اراکین ضرور آئیں گے ابھی کوئی رائے نہیں ہے ،ان کے مسودے کو ہم نے غور سے پڑھا ہے اس لئے کوئی رائے نہیں دے سکتے۔اس موقع پر مذاکراتی کمیٹی کے رکن فاروق ستار نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان چوتھا دور ضرور ہو،اس حوالے سے جو بھی بات ہے سپیکر ایاز صادق خود میڈیا کو بریف کریں گے،ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں اس وقت کوئی ایسی بات نہیں کرنا چاہتا جس سے مذاکرات کو دھچکا لگے۔

Comments are closed.