190 ملین پاونڈ کے فیصلے کو عالمی میڈیا نے کرپشنز کی ہیڈ لائنز دیں ، عطاء اللہ تارڑ

پی ٹی آئی مذہبی کا رڈ کی آڑ میں چھپنے کے بجائے کرپشن کا جواب دیں ، میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاونڈ کے فیصلے کو عالمی میڈیا نے کرپشنز کی ہیڈ لائنز دیں ، یہ ایک اوپن اینڈ شیٹ کیس تھا ، بانی پی ٹی آئی مذہبی کا رڈ کی آڑ میں چھپنے کے بجائے کرپشن کا جواب دیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا 190 ملین پاونڈ کے فیصلے کو عالمی میڈیا نے کرپشنز کی ہیڈ لائنز دیں۔ اس کیس کے ٹھوس شواہد موجود تھے۔ میاں بیوی نے رشوت میں دو سو کنال زمین ہتھیائی، ٹرسٹ بنایا گیا، انگوٹھیاں لی گئیں، لاہور میں پچیس کروڑ کا گھر بنایا گیا۔ ملکی تاریخ میں اس سے بڑی کرپشن کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ بند لفافہ کابینہ اجلاس میں لایا گیا۔ سپریم کورٹ نے بھی کہا کہ پیسہ ایک ہاتھ سے لے کر دوسرے ہاتھ دے دیا گیا۔

حکومت پاکستان کے پیسے کا غلط استعمال کیا گیا، عوام کے اربوں روپے بٹورے گئے۔ انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاونڈ کا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس تھا۔ جو پیسہ ضبط کیا گیا تھا وہ حکومت پاکستان کی ملکیت تھا۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی والے اب اس معاملے کو سیرت سے جوڑ رہے ہیں۔ مذہب کو سیاست سے باہر رکھنا چاہیے۔ یہ اپنی کرپشن اور رشوت کا جواب دیں۔ مذہب کے پیچھے چھپ کر اپنے گھناونے جرم چھپانے کی کوشش مت کریں۔ انہوں نے کہا عدالت کے سامنے کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا جا رہا ہے، اس کیس میں تمام قانونی لوازمات شامل ہونے چاہئیں، بانی پی ٹی آئی سیاست نہیں کریں، کرپشن کا جواب دیں، پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم نے بھی بڑا شوروغل کیا ہے۔

Comments are closed.