وزیراعظم کا انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں انڈونیشیا کے عوام او ر ھکومت کے ساتھ ہیں ۔ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان اورکچھ لوگوں کے لاپتہ ہوجانے پر بے حد افسوس ہے۔انہوں نے پاکستان کے عوام اور حکومت کی طرف سے اس مشکل گھڑی میں انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو ،متاثرین کے اہل خانہ اور انڈونیشیا کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ اس قدرتی آفت سے پیدا ہونے والی صورتحال سے ہمت اور حوصلے کے ساتھ نمٹنے کے لیے ہم انڈونیشیا کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

Comments are closed.