اراکین کی تنخواہ اضافہ،سینیٹ سے منظور کردہ بل قومی اسمبلی کو موصول

اسلام آباد(آن لائن)اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں کے اضافے کاسینیٹ سے منظور کردہ بل قومی اسمبلی کو موصول ہوگیا ہے ، پارلیمانی ذرائع کے مطابق سینیٹ کی منظوری کے بعد یہ یہ بل قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائیگا،بل میں اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا اختیار فنانس کمیٹیوں کو دیا گیا ہے جو قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد تنخواہوں میں اضافے کا تعین کرے گی

،یاد رہے کہ گزشتہ روزسپیکر کی زیر صدارت فنانس کمیٹی کے اجلاس میں بھی تنخواہوں کا معاملہ زیر بحث آیا تھا جس میں سپیکر قومی اسمبلی نے موقف اپنایا تھا کہ جب یہ بل ایوان میں آئے گا تو اراکین اس حوالے سے خود فیصلہ کریں۔

Comments are closed.