غدر 2 جیسی فلموں کی کامیابی پریشان کن بات ہے، نصیرالدین شاہ
ممبئی (آن لائن) بھارت کے ممتاز اداکار نصیرالدین شاہ نے کہا ہے کہغدر 2 جیسی فلموں کی کامیابی پریشان کن بات ہے۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے نصیرالدین شاہ نے کہا کہ فلموں کی مقبولیت کا انحصار جنونیت پر ہوگیا ہے جو نقصان دہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جتنے زیادہ آپ جنونی قسم کے محب وطن ہوں گے، اتنے ہی مقبول ہوجائیں گے کیونکہ یہی عنصر ہے جو اس ملک (بھارت) پر غالب ہے۔انہوں نے کہا اب صرف اتنا کافی نہیں ہے کہ آپ اپنے وطن سے محبت کریں بلکہ اسے ثابت کرنے کیلئے آپ کو ڈھول پیٹنا پڑتا ہے اور فرضی دشمن بنانا پڑتے ہیں۔نصرالدین شاہ کا کہنا تھا کہکیرالا اسٹوری اورغدر 2 جیسی فلمیں میں نے نہیں دیکھیں لیکن مجھے معلوم ہے کہ یہ کس متعلق ہیں۔
Comments are closed.