اسلام آباد(آن لائن)سوشل میڈیا پر ادھم مچانے والے ہو جائیں ہوشیار!!! وفاقی حکومت کی سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنیوالوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کی تیاریاں ‘وفاقی حکومت نے پیکا قانون مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پیکا قانون کے قواعد و ضوابط میں بھی تبدیلی کر دی ہے اوروزارت قانون نے پیکا قانون میں تبدیلی کے لئے ترمیم کے ڈرافٹ پر رائے دیدی
، پیکا ایکٹ میں ترمیم کی وفاقی کابینہ منظوری دے گی۔ذرائع کے مطابق پیکا ایکٹ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے لیکر وزارت داخلہ کے حوالے کر دیا گیا، پیکا ایکٹ میں ترمیم وزارت داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی، وزیر داخلہ کی عدم موجودگی میں وزیر قانون و پارلیمانی امور ترمیم پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پیکا ایکٹ میں ترمیم کی منظوری کے بعد حکومتی ادارے ایکشن میں آئیں گے۔
Comments are closed.