ایوان بالا میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان اور امتناع الیکٹرانیک کرائم(پیکا) بل 2025پیش

اسلام آباد(آن لائن) ایوان بالا میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان اور امتناع الیکٹرانیک کرائم(پیکا) بل 2025پیش کردئیے گئے،بل پیش کرنے کے موقع پر اپوزیشن کی شدید ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی، صحافیوں نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل پیش کرنے پر ایوان کی کارروائی کوریج کو روک دیا اور احتجاجاً پریس گیلری سے واک آؤٹ کر گئے،ڈپٹی چیرمین نے بل متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کرتے ہوئے تین روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔جمعہ کو ایوان بالا کا اجلاس ڈپٹی چیرمین سیدال ناصر کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس کے آغاز میں پی ٹی آئی کے اراکین سینیٹ اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے اور احتجاج شروع کردیااور موقع پر وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے پروینشن آف الیکٹرانیک کرائم بل پیش کیا اس موقع پر پیکا ایکٹ بل پیش ہونے پر صحافیوں نے احتجاجاً پریس گیلری سے واک آوٹ کیاجبکہ اپوزیشن کی جانب سے اپنی شدید احتجاج جاری رہا اس موقع پر ڈپٹی سپیکر نے بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کرتے ہوئے تین روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے دی ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2025 ایوان بالا میں پیش کیا

اس موقع پرڈپٹی چیرمین سیدال ناصر نے بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کرتے ہوئے تین روز کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے اس موقع پر وفاقی وزیر قانون نے کہاکہ یہ بلز کمیٹی میں جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ اپوزیشن نے اقلیتوں کے کمیشن کے بلز کی مخالفت کی ہے انہوں نے کہاکہ اقلیتوں کا بل منظور نہیں کیا ہم لیکر آئے ہیں انہوں نے کہاکہ بلز قائمہ کمیٹی کو چلے گئے ہیں وہان پر اپنی رائے دیں وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ اپوزیشن پہلے سن لے پھر بات کرے انہوں نے کہاکہ تمام بلز قائمہ کمیٹی میں جارہے ہیں وہاں پربحث کرے انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کچھ سننے کیلئے تیار نہیں ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی معیشت اور پاکستان کے عوام کی زندگی کو اسان بنانے کیلئے قانون سازی کی مخالفت کی ہے

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کو جیل کے علاوہ کچھ یاد نہیں ہیں پھر جب جرم کریں گے تو جیل تو جائیں گے اس موقع پر ڈپٹی چیرمین نے ایوان کی کاروائی 27جنوری بروز سوموار تک ملتوی کردی۔۔۔۔۔۔اعجاز خان

Comments are closed.