اپوزیشن کا صحافیوں سے اظہار یکجہتی،پیکا ایکٹ آزادی صحافت کے منافی قرار

اسلام آباد(آن لائن) پیکا ایکٹ کے خلاف صحافیوں سے اپوزیشن کی اظہار یکجہتی،اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے پیکا ایکٹ کو آزادی صحافت کے منافی قرار دیتے ویتے ہوئے مسترد کردیا۔جمعہ کو سینیٹ اجلاس کے موقع پر ایوان بالا کی پریس گیلری سے صحافیوں کے احتجاجی واک آوٹ کے موقع پر اپوزیشن اراکین نے بھی میڈیا کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اس موقع پر اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ کوئی بھی بل لانے اور بل کی تیاری میں اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت ہوتی ہے انہوں نے کہاکہ اگر میڈیا کو بطور اسٹیک ہولڈر ہی نہیں لیا گیا تو کیسے بل لایا گیاہے

انہوں نے کہاکہ صحافیوں سے زیادہ تحریک انصاف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اس وقت حکومت نے تمام میڈیا کی سکرینز کو سرکاری ٹی وی بنا دیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ فیلڈ میں کام کرنے والے صحافیوں پر قدغن لگائی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ جب سچ اور جھوٹ کا زکر نہ کیا جا سکے تو ایسے میں کونسی صحافت ہوتی ہے انہوں نے کہاکہ یہ قانون نہیں ہے یہ ایک قسم کی حکومت کی من مانی ہے انہوں نے کہاکہ دنیا کا کوئی قانون بھی اٹھا لیں کہیں ایسی شقیں شامل نہیں ہیں اورپاکستان تحریک انصاف اس بل کو مسترد کرتی ہے انہوں نے کہاکہ ریاست کے چاروں ستونوں کو ایک ایک کر کے کمزور کیا جا رہا ہے اور اخر میں ان کے پاس چھت بھی نہیں بچے گی۔۔۔۔۔اعجاز خان

Comments are closed.