تحریک انصاف کے جنید اکبر خان پارلیمانی پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

تحریک انصاف کے جنید اکبر خان پارلیمانی پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے اجلاس میں شرکت نہیں کی
چیئرمین کیلئے مسلم لیگ (ن) کے طارق فضل چوہدری نے جنید اکبر کا نام تجویز کیا، پی ٹی آئی اراکین نے تائید کی، منتخب ہونے پر اراکین کی مبارکباد
حکومت کا فیصلہ تھا پی اے سی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کو دی جائے ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
کمیٹی کے الیکشن میں تاخیر حکومت کی وجہ سے ہوئی ، ماضی میں ہم نے اپوزیشن سے کوئی پینل نہیں مانگا تھا ، عامر ڈوگر

اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے جنید اکبر خان پارلیمانی پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ،پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے اجلاس میں شرکت نہیں کی ۔ قومی اسمبلی کے ایڈوائزر قانون سازی ایم مشتاق کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کیلئے مسلم لیگ (ن) کے طارق فضل چوہدری نے جنید اکبر کا نام تجویز کیا جس کی عمر ایوب خان ، شبلی فراز ، ڈاکٹر افنان اللہ اور قاسم نون نے تائید کی ۔

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے اجلاس میں شرکت نہیں کی جس پر جنید اکبر کو بلامقابلہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین منتخب کرلیاگیا ۔ منتخب ہونے پر اراکین نے ڈیسک بجا کر جنید اکبر کو مبارکباد دی ۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ حکومت کا فیصلہ تھا پی اے سی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کو دی جائے اس حوالے سے حکومت نے اپوزیشن سے پانچ نام بھی مانگے تھے اور تین خطوط بھی اپوزیشن کو ارسال کئے گئے تھے جس پر چیب وہپ نے عمر ایوب ، جنید اکبر ، عامر ڈوگر ،خواجہ شیراز عادل بازئی کے نام بھیجے تھے ۔

پی ٹی آئی کے چیب وہیب عامرڈوگر نے کہا کہ کمیٹی کے الیکشن میں تاخیر حکومت کی وجہ سے ہوئی ہے ماضی میں ہم نے اپوزیشن سے کوئی پینل نہیں مانگا تھا وزیراعظم شہباز شریف کو کہا تھا جس کو چاہیے نامزد کرسکتے ہیں موجودہ حکومت نے پینل مانگنے کی روایت ڈالی ہے ۔

Comments are closed.