190 ملین پاوٴنڈز سکینڈل: شیخ رشید کا نیب تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار
اسلام آباد( آن لائن ) 190ملین پاوٴنڈز سکینڈل میں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نیب تحقیقاتی ٹیم کو طلبی کے نوٹس پر جوابی خط ارسال کرتے ہوئے نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا۔
سابق وفاقی وزیر کی جانب سے جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ القادر ٹرسٹ اور 190 ملین پاوٴنڈز کیس کا کچھ علم ہے نہ ہی کوئی معلومات، القادر ٹرسٹ کیس میں گواہ بھی نہیں ہوں، طلبی کا نیب نوٹس غیر قانونی ہے واپس لیا جائے۔واضح رہے کہ نیب راولپنڈی نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو منگل کو پیش ہونے کی ہدایت کی تھی، قومی احتساب بیورو نے شیخ رشید احمد کو کیس سے متعلقہ دستاویزات بھی ہمراہ لانے کا حکم دیا تھا۔
Comments are closed.