سابق بیور کریٹ فواد حسن فواد نگران وفاقی وزیر مقرر
اسلام آباد ( آن لائن ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فواد حسن فواد کو نگران وفاقی وزیر مقرر کر دیا۔صدر مملکت نے فواد حسن فواد کی بطور نگران وفاقی وزیر کی تقرری نگران وزیراعظم انوارلحق کاکٹر کی ایڈوائس پر کی ۔ فواد حسن فواد سابق بیور و کریٹ اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری رہ چکے ہیں۔ نگران وزیراعظم انوارلحق کی سفارش پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل224اے کے تحت تقرری کی منظور ی دی ۔
Comments are closed.