محسن نقوی کا واشگٹن میں یو ایس چیمبر آف کامرس کا دورہ، امریکی کمپنیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کی دعوت
واشنگٹن (آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی کمپنیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں ۔ امریکن پاکستان بزنس کونسل پاکستان میں دستیاب سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔ یہ بات انہوں نے امریکا میں یو ایس چیمبر آف کامرس کے دورے کے دوران امریکن پاکستان بزنس کونسل کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے وفد کے ساتھ پاکستان میں کان کنی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری اور تعاون پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے امریکی سرمایہ کاروں کو بھی پاکستان کی کان کنی اور آئی ٹی شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
ملاقات کے دوران، وزیر داخلہ محسن نقوی کو پاکستان میں کام کرنے والی امریکی کمپنیوں کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ محسن نقوی نے کمپنیوں کے نمائندوں کو یقین دلایا کہ ان کے خدشات ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکن پاکستان بزنس کونسل پاکستان میں دستیاب سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے، تمام معاشی اشاریوں میں بہتری آئی ہے اور معیشت بلندی کی طرف گامزن ہے۔ انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے امریکی پاکستان بزنس کونسل کو بھی ایک دعوت نامہ پیش کیا اور کہا کہ پاکستان امریکی کمپنیوں کو پرکشش سرمایہ کاری کے مواقع پیش کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے سرمایہ کاری کے لیے ضروری این او سیز کے اجرا کو ہموار کیا ہے۔ انہوں نے امریکن بزنس کونسل کو ترجیحی بنیادوں پر خصوصی سہولیات فراہم کرنے کا بھی یقین دلایا۔
Comments are closed.