فیصل آباد(آن لائن)ملک بھر میں صرف 33فیصد ٹیکسٹائل یونٹس بند ہیں جبکہ 63فیصد انڈسٹریز چل رہی ہے ،سب سے زیادہ ٹیکسٹائل ملز پنجاب میں بند ہوئی ہیں۔ جبکہ صرف فیصل آباد میں ستارہ ٹیکسٹائل ، جوبلی ٹیکسٹائل ،فائیوستار،فردوس ،اتحاد سمیت 31ٹیکسٹائل کے یونٹ بند ہوچکے ہیں اور فیصل آباد میں درجنوں چھوٹے پرنٹنگ یونٹ بند ہونے سے لاکھوں محنت کش بے روزگار ہوچکے،انڈسٹریز بندیش کی بڑی وجہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ قرار دیا جارہاہے ۔آن لائن کے مطابق فیصل آباد سمیت ملک بھر میں میں 568 ٹیکسٹائل ملز میں سے 187 ٹیکسٹائل ملز بند ہوگئیں پنجاب میں 147 ٹیکسٹائل ملز، سندھ اور بلوچستان میں 54 ملز بند ہوچکیں ہے جبکہ پختونخوا میں 6 ملز بند ہوئیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں 31، قصور میں 47 اور ملتان میں 33 ، شیخوپورہ میں 11 اور ساہیوال میں 17 ٹیکسٹائل ملز بند ہو چکی ہیں۔ ٹیکسٹائل ملزکی بندش کی وجہ مہنگی بجلی کے علاوہ مہنگی گیس، سخت معاشی بحران اور غیر یقینی صورتحال بھی ہے۔دوسری جانب فیصل آبادمیں ستارہ کیمیکل گروپ نے ستارہ ٹیکسٹائل ملزسرگودھا روڈ کو بند کرکے سینکڑوں مزدروں کو بے روزگا ر کردیا ہے اور محنت کشوں سمیت ملازمین کو مرحلہ وار فارغ کیا جارہاہے اس کے ساتھ ساتھ جوبلی ٹیکسٹا ئی ،فائیوستار،فردوس ،اتحاد سمیت ٹیکسٹائل انڈسٹری اور درجنوں چھوٹے پرنٹنگ یونٹ بند ہونے سے لاکھوں محنت کش بے روزگار ہوچکے ہیں اوردرجنوں محنت کشوں نے ٹیکسٹائل ملزکی انتظامیہ کے خلاف لیبرکورٹ سے رابط کررکھا ہے ۔
Comments are closed.