وفاقی حکومت کی اتحادی پیپلز پارٹی کے تاحال تحفظات برقرار

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی حکومت کی اتحادی پیپلز پارٹی کے تاحال تحفظات برقرار ہیں اور پیپلزپارٹی نے اب براہ راست میاں نواز شریف سے اپنے تحفظات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق آنے والے ہفتے بلاول بھٹو زرداری لاہور میں ڈیرے ڈالیں گے۔ پیپلز پارٹی قیادت کی وزیراعظم سے ملاقات کے باوجود پی پی قیادت کے تحفظات تاحال برقرار ہیں۔پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں سیاسی خصوصاً پنجاب کی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات سمیت دیگر مذاکراتی ادوار بارے کمیٹی کو آگاہ کیا گیا

، ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے کینال معاملے پر مسلسل نظر انداز کرنے پر بھی شدید تحفظات کیا جبکہ مسلسل مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہ بلائے جانے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا۔یوٹیلیٹی اسٹورز سمیت دیگر اداروں کی نجکاری یا ضم کرنے کی حکومتی پالیسی پر بھی پی پی ناخوش ہے اورپیپلز پارٹی کی قیادت نے براہ راست ن لیگی قائد میاں نواز شریف سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی سمیت دیگر قیادت براہ راست میاں نواز شریف کے سامنے بھی اپنے تحفظات رکھے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سمیت حکومتی عہدیداروں سے ہونے والی مشاورت بارے میاں نواز شریف کو آگاہ کیا جائے گا ۔بلاول بھٹو زرداری کا آنے والے ہفتے میں لاہور میں کچھ روز قیام کا بھی فیصلہ ہوا ہے اورمیاں نواز شریف سمیت پنجاب کی قیادت سے اہم ملاقاتیں کی جائینگی۔

Comments are closed.