لکی مروت میں فتنہ الخوارج نے اغواء شدہ شخص کو بے دردی سے قتل کر دیا

فتنہ الخوارج کا مغوی کی موت کا ذمہ دار سیکورٹی فورسز کو قراردینا سراسر جھوٹ اورالزام تراشی پر مبنی ہے ،سیکورٹی ذرائع
فتنہ الخوارج کے اس مکارانہ عمل کو بڑھاوا دینے کیلئے پی ٹی ایم نے بھی اپنی سرگرمیاں شروع کردی ہیں
راولپنڈی(آن لائن)لکی مروت میں فتنہ الخوارج نے اغواء شدہ شخص کو بے دردی سے قتل کر دیا ،عوام اور ملازمین پر مظالم میں اضافہ کردیا ہے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق لکی مروت میں فتنہ الخوارج نے ایک بارپھر اپنی دشمنی اور بربریت کا اظہارمعصوم اور نہتے لوگوں کونشانہ بنا کرکیا ہے۔ یہ گروہ جوشروع دن سے عوام کے ساتھ امن اور ترقی کے دشمن رہے ہیں پہلے سرکاری ملازمین کو اغواء کیا اور بعد میں ان نہتے مغویوں کو بے درد ی سے قتل کرنا شروع کردیا ۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق اغواء شدہ افراد کی رہائی کیلئے حکومت کی کوششیں جاری تھیں تاہم فتنہ الخوارج نے اپنی کوششیں جاری رکھتے ہوئے حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئے ایک اغواء شدہ شخص کو بے رحمی سے قتل کر دیا اس کے بعد نہایت مکاری سے انہی مغویوں میں سے ایک دوسرے شخص سے ایک ویڈیو ریکارڈ کرائی گئی اور جھوٹا بیان جاری کیاگیا کہ مقتول کی موت فضائی حملے کے کے نتیجے میں ہوئی ۔25جنوری کو فتنہ الخوارج کے ارکان نے قبول خیل قبیلے کے مشران کو مقتول کی لاش اور ساتھ میں ایک مغوی شخص حوالے کیا ۔ اس کے ساتھ ہی جھوٹا بیانیہ پیش کیا کہ یہ موت سیکورٹی فورسز کے فضائی حملے کی وجہ سے ہوئی ہے تاہم یہ دعویٰ سراسر جھوٹ اورالزام تراشی پر مبنی ہے ۔رواں ماں نو جنوری کو لکی مروت کے علاقے قبول خیل میں ایک مائینگ پروجکٹ سے وابستہ مزدوروں کو فتنہ الخوارج نے اغوا کر لیا تھا یہ مزدور کام پر جا رہے تھے جب راستے میں دہشت گردوں نے ان کی گاڑی کو روک کر انہیں یرغمال بنایا ۔

تحریک طالبان پاکستان نے اس کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ایک ویڈیو جاری جس میں مغوی افراد کو حکومت سے مطالبات پورے کرنیکا کہاگیا ۔سیکورٹی فورسز کی جانب سے فوری سرچ آپریشن کیا گیا جس میں 16میں سے 8افراد کو بحفاظت بازیاب کرایا گیا جبکہ بقیہ افراد تاحال فتنہ الخوارج کے قبضے میں ہیں جن کی رہائی کیلئے کوشش جاری ہیں ۔ذرائع کے مطابق اغواء شدہ افراد کی رہائی کیلئے جاری کارروائیوں میں تاخیر کی وجہ سیکورٹی اداروں کی احتیاطی تدابیر ہیں تاکہ رہائی کے عمل خیر و عافیت سے انجام پائے ۔اس کے باوجود خوارج نے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے الزام افواج پاکستان پرڈانا شروع کردیا ۔ فتنہ الخوارج کے اس مکارانہ عمل کو بڑھاوا دینے کیلئے پی ٹی ایم نے بھی اپنی سرگرمیاں شروع کردی ہیں پی ٹی ایم کے مقامی لوگوں نے لاش پر سیاست کرتے ہوئے علاقے میں سڑکیں بند کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور حکومت کے خلاف ایک نیا محاذ کھڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

عوام فتنہ الخوارج اور پی ٹی ایم کی ان چال بازیوں کو خواب سمجھتے ہیں اوران کے پروپیگنڈا کا حصہ بننے سے انکار کرتے ہیں ۔یہ گروہ جو روز اول سیمعصوم بچوں عورتوں اور عوام کو اپنی کمزوری کا نشانہ بناتا ا ٓ رہا ہے اب عوام میں مزید بے نقان ہوچکا ہے پاکستانی عوام اپنی سیکورٹی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور پرعزم ہیں کہ یہ خوارج جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے عوام اور سیکورٹی فورسز کا اتحاد اس ملک کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔

Comments are closed.