چاہتے ہیں26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف کیس فل کورٹ سنے،عابد زبیری

اسلام آباد ( آن لائن) سپریم کورٹ کے باہر 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست گزار عابد زبیری نے میڈیا سے گفتگو میں کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کی آئینی حیثیت پر بہت سی درخواستیں تھی،بحث کے بعد بینچ نے درخواستوں کو ایڈمٹ کیا ہے۔ہم چاہتے ہیں درخواستیں فل کورٹ سن کر فیصلہ کرے،ہماری فل کورٹ کی درخواست اور لائیو سماعت کی درخواست پر نوٹس جاری ہوئے ہیں،26ویں ترمیم آئین پر ڈاکہ مارا گیا ہے اور عدلیہ کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے،ہمارا فریضہ ہے 26ویں ترمیم کو ختم کروائیں تاکہ عدلیہ آزاد ہوں،،عابد زبیری ایڈووکیٹ نے کہاکہ درخواستوں کا مین مدعا ہے کہ عدلیہ پر قدغن لگا دیا گیا ہے۔

آزاد عدلیہ کا مطلب ججز کی تعیناتی کا طریقہ کار بھی ہے،جوڈیشل کمیشن میں ججز جس کو نامزد کرتے ہیں وہ جج ہی نہیں بنتا،جوڈیشل کمیشن میں ایوان کی اکثریت ہے وہ اپنی مرضی کا جج کرتے ہیں،اگر عدلیہ آزاد نہیں ہوگی تو ملک ترقی نہیں کرے گا۔آج پاکستان کی وکلاء تنظیموں کیلئے بہت بڑی ڈویلپمنٹ ہے،ملک بھر کی وکلاء نمائندہ تنظیموں نے ترمیم کو چیلنج کیا ہے،عدالتیں آزاد ہوں گی تو ملک ترقی کرے گا،ہمارا سب سے پہلا مطالبہ تھا کہ درخواستوں کی سماعت لائیو ہو،ممبران پارلیمنٹ کو اغواء کرکے 26ویں ترمیم لائی گئی تھی،ہم پٹیشن میں ہی نہیں وکلاء کو ملک بھر میں منظم کریں گے۔

Comments are closed.