پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین نے بین الاقوامی رابطہ کاری سے متعلق بنائی گئی کمیٹی تحلیل کر دی

اسلام آباد(آن لائن)پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین نے بین الاقوامی رابطہ کاری سے متعلق بنائی گئی کمیٹی تحلیل کر دی،بانی چیئرمین نے بین الاقوامی سطح پر تعلقات اور رابطہ کاری سے متعلق نئی کمیٹی بنادی،ذرائع کے مطابق نئی کمیٹی کی سربراہی بطور کنوینیر کمیٹی زلفی بخاری کریں گے،ڈاکٹر شہباز گل،عاطف خان اور سجاد برکی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق کمیٹی بین الاقوامی سطح پر مختلف امور پر پی ٹی آئی کے لیے روابط کاری کرے گی،بانی چئیرمین کی ہدایت کے بعد کمیٹی کا نوٹیفیکیشن جلد جاری کیا جائے گا،ذرائع کے مطابق بین الاقوامی روابط سے متعلق ایک کمیٹی گزشتہ روز تشکیل دی گئی تھی۔پرانی کمیٹی میں سلمان اکرم راجہ،ولید اقبال اور سجاد برکی شامل تھے۔

Comments are closed.