سیکورٹی فورسز کا خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر بنوں کے علاقے جانی خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، تین خوارج مارے گئے، 9 زخمی
راولپنڈی‘اسلام آباد(آن لائن)سیکورٹی فورسز کا خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، تین خوارج مارے گئے، 9 خوارج زخمی،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی جانی خیل ضلع بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی۔3 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے اور 9 کو گرفتار کرنے پر وزیرِ اعظم کی سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں انٹیلی جنس بیسد آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے پر موثر انداز میں کارروائی کی، جس کے نتیجے میں تین خوارج مارے گئے جبکہ نو خوارج زخمی ہوئے
، علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لئے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ادھروزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے جانی خیل ضلع بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی۔3 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے اور 9 کو گرفتار کرنے پر وزیرِ اعظم کی سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔وزیراعظم نے کہا کہ دھشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے کے افواج پاکستان کے غیر متزلزل عزم کو سلام پیش کرتے ہیں۔
دھشتگردی کے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔مجھ سمیت پوری قوم اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر شر پسندوں سے ملک کی حفاظت میں مصروف عمل افواج پاکستان کے افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
Comments are closed.