خوارجیوں کی قلعہ عبد اللہ کے گلستان ایریا میں سیکیورٹی فورسز نے پوسٹ میں داخلے اور اس پر حملے کی کوشش ناکام‘5خوارجی ہلاک
شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو بہادر سپوت وطن پر قربان ہوگئے اور جام شہادت نوش کر لیا
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور وزیرداخلہ محسن نقوی نے کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی‘خراج تحسین پیش
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فورسز کے نڈر نوجوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی‘ وزیراعظم
شہداء کی قربانیوں کو قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ شہداء کی عظیم قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا‘وزیرداخلہ محسن نقوی
راولپنڈی(آن لائن)خوارجیوں کی قلعہ عبد اللہ کے گلستان ایریا میں سیکیورٹی فورسز نے پوسٹ میں داخلے اور اس پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی اور5خوارجی ہلاک کر دیئے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو بہادر سپوت وطن پر قربان ہوگئے اور جام شہادت نوش کر لیا۔وزیراعظم محمد شہبازشریف اور وزیرداخلہ محسن نقوی نے کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے نڈر نوجوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ شہداء کی عظیم قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ناکامی پر خوارجیوں نے بارود سے بھری گاڑی پوسٹ کی دیوار سے ٹکرا دی۔اس دوران سیکیورٹی فورسز اور خوارجیوں میں فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس میں تمام پانچ خوارجی ہلاک ہوگئے جن م یں دو خودکش بمبار بھی شامل تھے۔
ادھر فائرنگ کے شدید تبادلے میں دو بہادر سپوت وطن پر قربان قربان ہوگئے۔ نائک طاہر خان اور لانس نائیک طاہر اقبال بہاداری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سینٹائزڈ آپریشن جاری ہے اورسیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں ‘جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں۔آئی ایس پی آرکے مطابق شہید نائک طاہر خان کی عمر 39 سال تعلق ضلع ٹانک سے تھا،شہید لانس نائیک طاہر اقبال کی عمر 26 سال اور تعلق ضلع کرک سے تھا،دونوں شہداء نے دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جان کا عظیم نذرانہ پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔دہشت گردی کے گھناونے واقعے میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں 5 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کرتے ہوئے خارجیوں کے خلاف کارروائی میں نائک طاہر خان اور لانس نائک طاہر اقبال کی شہادت پر رنج و الم کا اظہاراورشہداء کے لیے دعائے مغفرت کی ۔
وزیراعظم نے شہداء کے اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی اور کہا کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے نڈر نوجوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہقوم کو دہشتگردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے سیکیورٹی فورسز کے سپوتوں پر فخر ہے،حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان کی پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کا حملہ پسپا کرنے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے 5 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ خوارجی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے 2 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔شہید نائیک طاہر خان اور شہید لانس نائیک طاہر اقبال کی جرات کو سلام۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہداء کے خاندانوں سیدلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہارکیا اور کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ شہداء کی عظیم قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
Comments are closed.