تحریک انصاف نے مقامی سطح پر ڈپلومیٹس سے روابط کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

رؤف حسن ڈپلومیٹک کمیٹی کے کنوئیر مقرر ‘عمرایوب خان اور سلمان اکرم راجہ بھی شامل
وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور صوبائی صدارت سے مستعفی ‘چیئرمین نے استعفیٰ منظور کرلیا
اسلام آباد(آن لائن) تحریک انصاف نے مقامی سطح پر ڈپلومیٹس سے روابط کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ۔رؤف حسن تحریک انصاف ڈومسٹک ڈپلومیٹک کمیٹی کے کنوئیر مقرر کئے گئے ہیں جبکہ کمیٹی میں عمرایوب خان اور سلمان اکرم راجہ بھی شامل کئے گئے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی تنظیم نو کے معاملے پر بانی تحریک انصاف کی ہدایات پر وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور صوبائی صدارت سے مستعفی ہوگئے ہیں اورعلی امین گنڈا پور کا صوبائی صدرات سے استعفیٰ منظور کرلیا گیا ہے۔چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ منظور کیا۔

Comments are closed.