دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربا نیاں نا قابل فراموش ، امریکہ کا گذشتہ چار سال میں رویہ انتہائی نامناسب رہا ، ٹرمپ انتظامیہ کا اعتراف دونوں ممالک کے د رمیان غلط فہمیاں دور کرنے اور سازگار کاروباری ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے، واشنگٹن پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا خواہاں ہے ، جینٹری بیچ
اسلام آباد (آن لائن) ٹرمپ انتظامیہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور ملک کے ساتھ گذشتہ چار سال میں امریکی نامناسب روئیے کا اعتراف کرتے ہوے کہا ہے کہ پاک امر یکہ تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں ۔ دونوں ممالک کے د رمیان غلط فہمیاں دور کرنے اور سازگار کاروباری ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔ واشنگٹن پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا خواہاں ہے ۔ رچرڈ گرینیل کو پاکستان کے بارے میں فیک اے آئی ویڈیوز کے ذریعے گمراہ کیا گیا ۔ امریکی سرمایہ کاری وفد کے سربراہ جینٹری بیچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا میں پاکستان آکر بہت خوشی محسوس کررہاہوں۔ پاکستان کے لوگ بہت ذہین اور محنتی ہیں، انہوں نے کہا پاکستان اور امریکہ کے تعلقات تاریخی اور دہائیوں پر محیط ہیں۔ دنیا میں امن اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکاہے، امریکہ میں پاکستان کے بارے میں کچھ غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوششیں کی گئیں ۔ انہوں نے کہا ماضی میں امریکی عوام کو پاکستان کی حقیقی تصویر نہیں دکھائی گئی۔ وقت آگیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان غلط فہمیوں کو دور کر کے سرمایہ کاری پر مبنی ساز گار ماحول قائم کیا جائے ۔ انہوں نے کہا بائیڈن کے دور میں امریکہ کا افغانستان سے انخلا کا طریقہ بہت غلط تھا۔
تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقتصادی سفارت کاری پر یقین رکھتے ہیں۔ امریکی سرمایہ کاروں کا وفد مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے پاکستان آیا ہے ، امریکہ پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا امریکی سرمایہ کار مصنوعی ذہانت، رئیل اسٹیٹ اور معدنیات، میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان کی موجودہ قیادت نئی امریکی قیادت کے ساتھ مکمل ہم آہنگ ہے ۔ صدر ٹرمپ بھی پاکستانی قیادت کی طرح کاروباری ذہن کے مالک ہیں ۔ انہوں نے کہا پاکستان میں دنیا کے بہترین لوگوں سے ملا ہوں۔ انہوں نے کہا رچرڈ گرینیل کو ایک عظیم انسان قرار دیتے ہوے کہا کہ رچرڈ نے ذاتی طور پر مجھے بتایا کہ انہیں بانی پی ٹی آئی کے بارے میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے انٹرنیٹ پر جعلی ویڈیو کی تشہیر کے ذریعے گمراہ کیا گیا۔ رچرڈ گرینل پاکستان کے نظام انصاف کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کو بھی سراہتے ہوے کہا کہ وہ بہت محنتی اور شاندار امریکی صدر ہیں، ۔ وہ اقتصادی سفارتکاری پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا میں یہاں مذاکرات کے لئے نہیں کاروبار کے لئے آیا ہوں۔ میرا حکومت کی معاشی سفارتکاری سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا پاکستان کے آئل اینڈ گیس سیکٹر کو توجہ طلب قرار دیتے ہوے کہاپاکستان میں ان شعبوں پر بہت کم توجہ دی ہے ۔ ہم ان شعبوں میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں ۔ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے کردار کو قابل ستائش قرار دیتے ہوے کہا پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف اسی ہزار جانوں کی قربانیاں دیں جو کہ نا قابل فراموش ہے ۔ میں پاکستان کو ایک اتحادی کے طور پر دیکھتا ہوں ۔ انہوں نے کہا ہم چاہتے ہیں زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کے پاس اپنا گھر ہو ۔ ایسی تعمیراتی ٹیکنالوجی لانا چاہتے ہیں جس سے ایک ماہ میں تیس منزلہ عمارت تعمیر ہو جائے ۔
Comments are closed.